ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کرائی جائیں، سراج الحق

اسلام آباد ( 92 نیوز ) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ
ختم نبوت قانون میں ترمیم کے واقعے کی تحقیقات کے لئے آزاد عدالتی انکوائری کرائی جائے ۔
سراج الحق نے کہا کہ ناموس رسالتؐ پر خون کا آخری قطرہ تک قربان کرنے کے لئے تیارہیں ۔ حکومت اپنے رویہ کو ٹھیک کر لےاور عوام کے شعور کو سمجھ لے ۔ کنٹینرزکے پیچھے اور بنگلوں میں بیٹھ کر حکومت نہیں چلائی جاتی ۔
سراج الحق نے دھرنے کےخلاف آپریشن میں جاں بحق نوجوان زوہیب کے گھر جا کر لواحقین سے تعزیت کی ۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ یہ سب ایسے ملک میں ہوا جواسلام کے نام پر آزاد ہوا ۔ اگر بات مان لی جاتی تو یہ خون نہ بہتا ۔ امید ہے کہ یہ خون رنگ لائے گا ۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک میں نام نہاد جمہوری حکومت ہے ۔ امریکہ اور مغرب کی خوشنودی کےلئے ایسے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ ختم نبوت حلف نامے میں ترمیم کی بھی آزاد عدالتی تحقیقات کرائی جائے ۔