Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خبر ایجنسی رائٹرز روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تفصیلات دنیا کے سامنے لے آئی

خبر ایجنسی رائٹرز روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تفصیلات دنیا کے سامنے لے آئی
February 10, 2018

لندن (92 نیوز) خبر ایجنسی رائٹرز روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی تفصیلات دنیا کے سامنے لے آئی ۔
دو ستمبر دو ہزار سترہ کو رکھائن کے دیہات اِن دِن میں دس نہتے روہنگیا مسلمان ، میانمار کی فوج اور بدھشٹ دیہاتیوں کی سنگدلی کی بھینٹ چڑھ گئے ۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے دو مقامی صحافیوں وا لون اور کیو سیو او نے قتل عام کی تحقیقات کا آغاز کیا ۔
دوران تفتیش اِن دِن کے نواح سے قتل عام کا شکار ہونے والے افراد کی باقیات ایک اجتماعی قبر سے مل گئیں جبکہ قاتل بدھشٹ کے خلاف ثبوت بھی انہی کے ایک ساتھی نے پیش کر دیئے ۔
رسیوں میں جکڑے تمام افراد کے قتل عام سے پہلے اور بعد کی تصاویر میانمار حکومت کا بھیانک روپ سامنے لے آئیں ۔
اپنے خلاف تحقیقات پر میانمار کی سوئی حکومت حرکت میں آئی اور سچ لانے والے دونوں صحافیوں کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا ۔
رائٹرز نے اپنے دونوں صحافیوں کی گرفتاری کیخلاف ان کے تحقیقی کام کو جاری کرنے کا فیصلہ کیا ۔
دوسری جانب میانمارحکومت کی ہٹ دھرمی بھی برقرارہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں اور وہ سچ نکلیں تواس پرغورکیا جا سکتا ہے جبکہ مقامی پولیس بھی اس قتل عام کی تردید کر رہی ہے ۔
ادھر میانمار فوج اور بدھشٹ افراد کی سنگدلانہ کاروائیوں نے روہنگیا مسلمانوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبورکر دیا ۔
گذشتہ برس پچیس اگست سے لے کر اب تک چھ لاکھ اٹھاسی ہزار مسلمان اور سیکڑوں ہندو بنگلہ دیش نقل مکانی کر چکےہیں ۔