Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خان پور: دو سیاسی گروپوں میں جھگڑا، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال اکھاڑے میں تبدیل

خان پور: دو سیاسی گروپوں میں جھگڑا، تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال اکھاڑے میں تبدیل
April 27, 2016
خان پور (نائنٹی ٹو نیوز) خان پور یونین کونسل موضع کوٹلہ ماہی میں ہونے والے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ نون کی ٹکٹ پر چیئرمین کا الیکشن لڑنے والے مرید خان سرائی اور پیپلزپارٹی کی طرف سے وائس چیئرمین کے امیدوار جاوید خان گروپ میں الیکشن لڑنے کی رنجش جھگڑے میں بدل گئی۔ دونوں گروپوں کے کارکن بھٹہ خشت پر لڑ پڑے، تھپڑوں کی بارش ہوئی تو گھونسے بھی خوب چلے۔ جھگڑے کے دوران کچھ لوگ زخمی ہوئے جن کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ اسی دوران ایک گروپ کے تیس سے چالیس افراد نے اسپتال پر بھی دھاوا بول دیا اور ایمرجنسی وارڈ کے شیشے توڑ دئیے۔ مشتعل افراد نے ایمرجنسی وارڈ میں نصب ائیرکنڈیشنرز، ادویات، فرنیچر اور مشینری کو بھی نقصان پہنچایا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری اسپتال پہنچی اور دونوں گروپوں کے زخمی افراد کوتھانہ سٹی لے گئی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔