Friday, September 30, 2022

خانیوال میں 225 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں: نجی تنظیم کے سروے میں انکشاف

خانیوال میں 225 افراد ایڈز کے مرض میں مبتلا ہیں: نجی تنظیم کے سروے میں انکشاف
خانیوال (92نیوز) ایڈز لا علاج مرض ہے۔ ایک نجی تنظیم کے سروے کے مطابق ضلع خانیوال میں 225 افراد میں ایڈز کے مرض کی تصدیق ہو چکی ہے۔ سروے رپورٹ کے مطابق خانیوال میں 225 ایڈز کے مریض موجود ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث یہ موذی مرض پھیل رہا ہے۔ دوسری جانب محکمہ ہیلتھ کے افسر ایڈز کے مرض میں مبتلا افراد سے لاعلم ہیں اور اس کی روک تھام کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو نشہ آور انجکشن کی فروخت روکنا ہوگی۔ اس مرض میں مبتلا افراد کا کہنا ہے کہ حکومت کو شعور اجاگر کرنے کےلئے ہنگامی اقدامات کرنا ہونگے۔ ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں کی تعداد نے محکمہ صحت کی کارکردگی بھی بے نقاب کر دی ہے۔