Tuesday, September 17, 2024

خانیوال میں چار سالہ ننھی بچی کے قتل کا ملزم گرفتار

خانیوال میں چار سالہ ننھی بچی کے قتل کا ملزم گرفتار
June 27, 2021

خانیوال (92 نیوز) خانیوال میں چار سالہ ننھی بچی کے قتل کا ملزم گرفتار ہو گیا۔

خانیوال میں ننھی پری کا قاتل اپنا ہی سگا چچا نکلا۔ بچی سے زیادتی نہیں ہوئی، ملزم نے گلہ دبا کر قتل کیا۔ ملزم کا بھائی اور بھابھی سے اختلاف چل رہا تھا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال نے میڈیا کو آگاہ کر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی کا کہنا ہے بچی کا قاتل بنیامین ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھا۔ بچی کے لاپتہ ہونے کی اطلاع بھی قاتل چچا بنیامین نے ہی دی تھی۔ سفاک قاتل احتجاجی مظاہرے میں پیش پیش تھا، میڈیا مہم بھی چلاتا رہا۔ قاتل بچی کی لاش کو رکشہ میں لیکر کھیت میں پھینکنے گیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ کے اندراج میں تاخیر پر سابق ایس ایچ او کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا۔ مقتولہ کی قل خوانی بھی ادا کر دی گئی۔ والدین ابھی تک غم سے نڈھال ہیں۔