خانیوال : رشتے کے تنازع پر 2 گروہوں میں تصادم 4 افراد جاں بحق

خانیوال (92نیوز)خانیوال کی تحصیل کبیروالامیں رشتے کے تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم سے 4 افراد جابحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق کبیروالا کے نواحی علاقہ نوا ں شہر کی بستی شیر اسلام میں رشتے کے تنازع پر عمرانہ برادری کے اختر اور حق نواز میں جھگڑا ہو گیا ،جس پر دونوں اطراف سے زبر دست فائرنگ کی گئی ، فائرنگ کے نتیجہ میں دونوں فریقین کے ا ختر عرف دھلی ، اظہر ، اور حق نواز موقع پر ہی جا ں بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی کو نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا جہاں وہ راستے میں ہی جا ں بحق ہو گیا ، بتایا جا رہا ہے کہ اختر عرف دھلی مختلف مقدمات میں پولیس کو بھی مطلوب تھا۔