Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خانیوال : خاتون اپنا نومولود چھوڑ کر فرار ، قرعہ اندازی سے بے اولاد کے حوالے

خانیوال : خاتون اپنا نومولود چھوڑ کر فرار ، قرعہ اندازی سے بے اولاد کے حوالے
December 18, 2016

 خانیوال(92نیوز)خانیوال میں نامعلوم خاتون زچگی کے بعد اپنا نوملود دائی کے سنٹر  میں ہی چھوڑ کر فرار ہو گئی ، پولیس نے بچے کی ماں اور اس کی ساتھی خاتون کو تلاش کرنے کی بجائے بچے کی قرعہ اندازی کر کے غیر قانونی طور پر بچہ کسی اور کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کےمطابق خانیوال کے نواحی گاؤں پندرہ ایل میں مقامی دائی کے گھر ایک خاتون اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ آئی ،خاتون نے بچے کو جنم دیا اور کچھ دیر بعد  بچہ چھوڑ کر  اپنی ساتھی خاتون کے ساتھ فرار ہو گئی۔

دائی نے مقامی تھانہ میں اطلاع دی،، پولیس نومولود کی ماں کو تلاش کرنے کی بجائے بچے کو لینے والوں کے درمیان قرعہ اندازی کرنے میں مصروف ھو گئی  اور غیر قانونی طور پر بچہ  کسی کے حوالے کردیا۔