Friday, February 3, 2023

خانیوال، تھپڑوں کی کبڈی کھیلتا چھٹی کلاس کا کھلاڑی دم توڑ گیا

خانیوال، تھپڑوں کی کبڈی کھیلتا چھٹی کلاس کا کھلاڑی دم توڑ گیا
خانیوال ( 92 نیوز ) خانیوال میں تھپڑوں کی کبڈی کھیلنے والا چھٹی کلاس کا طالب علم جان کی بازی ہار گیا۔متوفی بلال نے ہم جماعت عامر کے ساتھ تھپڑوں کی کبڈی کھیلی مگر  تھپڑ برداشت نہ کر سکا اور عامر کا تھپڑ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کھیل کھیل میں چھٹی جماعت کا طالب علم جان گنوا بیٹھا ، خانیوال کے گورنمنٹ ہائی اسکول نمبر115ایل میاں چنوں میں طلباء کے درمیان تھپڑوں والی کبڈی کا مقابلہ موت کا پروانہ ثابت ہوا ۔ اسکول میں بریک کے دوران چھٹی جماعت کے طالب علم بلال اور اس کے کلاس فیلو عامر کے درمیان تھپڑوں والی کبڈی کا مقابلہ ہوا، بلال دوست کی جانب سے تابڑ توڑ حملے برداشت نہ کر سکا، تھپڑوں کی بارش کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ اسکول انتظامیہ نے بےحسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلال کو اسپتال منتقل کیا نہ ہی پولیس کو اطلاع دی، بلکہ ہیڈماسٹر نے موت کو حادثہ قرار دے کر 45 منٹ بعد لاش اس کے گھر بھجوا دی۔