Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خانیوال : الیاس معراج کی لینڈ کروزر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ،پولیس نے زبردستی صلح کے دستخط کرالئے

خانیوال : الیاس معراج کی لینڈ کروزر کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ،پولیس نے زبردستی صلح کے دستخط کرالئے
July 13, 2017

خانیوال (92نیوز)خانیوال کے علاقے پیرووال میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے قریبی رشتے دار  الیاس معراج کی لینڈکروزر کی ٹکر سے 35 سالہ محمد امیر جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق شخص کے لواحقین کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد پولیس نے زبردستی صلح نامے پر دستخط کرائے  جبکہ ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی  کہتے ہیں کہ  یہ صلح نہیں کھلی غنڈہ گردی ہے۔

تفصیلات کےمطابق خانیوال کے علاقے پیرووال میں گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے قریبی رشتے دار  الیاس معراج کی لینڈکروزر کی ٹکر سے 35 سالہ محمد امیر جاں بحق ہوگیا تھا۔ جاں بحق شخص کے بھائی محمد افضل نے 92 نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے کہا کہ  ڈرا دھمکاکر زبردستی صلح نامے پر دستخط کرائے گئے۔ دوسری طرف ایم این اے  جمشید دستی پیرووال پہنچے اور جاں بحق شخص کے  ورثا سے تعزیت  بھی کی  اور کہا کہ یہ صلح نہیں بلکہ کھلی غنڈہ گردی ہے۔ اعلیٰ عدالت اس واقعے کا نوٹس لے اور غریب خاندان کو انصاف دلائے، جمشید دستی کا مزید کہنا تھا کہ  گن پوائنٹ پر صلح نامہ پر دستخط کروائے گئے،گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونیوالے مزدورکے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں۔