Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خانیوال، زیادتی میں ناکامی پر اوباش نوجوان کا ساتھیوں سے ملکر بچی پر تشدد

خانیوال، زیادتی میں ناکامی پر اوباش نوجوان کا ساتھیوں سے ملکر بچی پر تشدد
May 26, 2020
خانیوال (92 نیوز) خانیوال میں اوباش نوجوان نے 12 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی، ناکامی پر درخت سے باندھ دیا اور تشدد کا نشانہ بناتا رہا۔ شور مچانے پر اہل علاقہ نے جان بچائی، پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ خانیوال حوا کی بیٹی کے ساتھ  بدترین ظلم خانیوال  کے چک نمبر 63/10R میں زیادتی سے ناکامی پر درندہ صفت انسان نے 12 سالہ معصوم بچی کو درخت کے ساتھ باندھ کر ساتھیوں سے ملکر بچی کو گلہ دبا کر مارنے کی بھی کوشش کی۔ بچی نوجوان تنویر کے قرآن مجید کا درس لینے جاتی ہے، اوباش نے گھر میں کسی کے نہ ہونے پر زیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور واویلا کرنے پر تنویر نے ساتھیوں سے مل کر معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور سن کر اہل علاقہ اکٹھے ہوگئے اور بچی کی جان بچائی۔ پولیس نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تنویر سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ملزم تنویر نے اقبال جرم کرلیا۔