Saturday, July 27, 2024

خانپور: دلہے نے دلہن نہ ملنے پر دھرنا دے دیا،دلہن کےورثاء گاؤں چھوڑکرفرارہوگئے

خانپور: دلہے نے دلہن نہ ملنے پر دھرنا دے دیا،دلہن کےورثاء گاؤں چھوڑکرفرارہوگئے
February 4, 2017
خانپور(92نیوز)ڈہرکی میں دلہا اُس وقت سراپا احتجاج بن گیا جب لڑکی  والوں نے دلہن ساتھ بھیجنے کے بجائے گاؤں سے چپکے سے نکل جانا ہی بہتر سمجھا ۔ تفصیلات کےمطابق سر پر سہرا سجائے، آنکھوں میں سہانے خواب لئے اور کلائیوں میں گانا باندھے بلاول لغاری اپنے دوستوں اور رشتے داروں کے ہمراہ گاؤں غلام قادر لغاری میں پہنچالیکن دلہا میاں کے ساتھ وہ ہوگیا جس کا اُس نے سوچا بھی نہیں تھا۔ دلہا پہنچا تو دلہن کے ورثا نے بدلے میں اُسے ایک اور رشتہ دینے کا کہہ دیا جب معاملات  طے نہ پا سکے تو دلہن اور اُس کا خاندان گھر کے پچھلے دروازے سے گاؤں سے ہی رفو چکر ہوگیا۔ دلہا بلاول لغاری ہاتھ ملتا رہ گیا  کہتا ہے دلہن والوں کو ایک بہن کا رشتہ پہلے دے چکا پھر بھی اُس کے ساتھ یہ سب ہو گیا۔  دلہے میاں کو اور تو کچھ نہ سوجھا کسی سیاسی رہنما کی طرح دھرنا دے دیا کہ اُسے انصاف دلایا جائے۔