Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خانپورمہر: دل کے عارضہ میں مبتلا بچی مسیحا کی منتظر

خانپورمہر: دل کے عارضہ میں مبتلا بچی مسیحا کی منتظر
July 15, 2017

خانپورمہر(92نیوز)خانپور مہر کے غریب گھر میں پیدا ہونے والی بچی حاجراں  کے دل میں پیدائشی طور پر سوراخ ،ارمانوں سے بھری آنکھیں آنسوؤں کے ساتھ کسی مسیحا کا انتظار کرتے کرتے تھک گئیں ۔ محنت کش باپ بیٹی کا علاج کرائے یا گھر کا ٹھڈا چولہا گرم کرنے کے لیے کوششیں کرے۔

تفصیلات کےمطابق  خانپورمہر کے میرانی محلے میں ایک محنت کش کے گھر میں ایک معصوم بچی دل میں سوراخ ہونے کے باعث غم اور دکھ کی تصویر بن چکی ہے۔ بوڑھا باپ غربت کی وجہ سے اپنی معصوم بیٹی کا علاج نہیں کرا سکا..وقت گزرتا گیا اور بچی حاجراں کی حالت بگڑتی گئی اور اب علاج نہ ہو نے کے باعث لاچار بن کر چار پائی پر زندگی کے دن گزار رہی ہے۔  بوڑھی ماں اپنی بیٹی کو اس حالت میں دیکھ کر صرف دعائیں مانگنے پر اکتفا کر سکتی ہےوہ صرف اتنا کرسکتی ہے جو وہ کررہی ہے۔ مہنگے علاج کے لیے پیسے نہ ہونے کے باعث غریب والدین اپنی بیٹی  کو بچانے  کے لیے اب کسی مسیحا کے منتظر ہیں اور یہ امید کررہے ہیں کہ غریب مریضوں کے لیے لاکھوں روپے فنڈز رکھنے والے کسی اسپتال میں ان کی بیٹی کا بھی علاج کروانے کا انتظام کردیا  جائے گا۔