Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خانپورمہر:جرگہ نے پسندکی شادی کرنیوالےجوڑے کو سیاہ کار قراردیکر10 لاکھ جرمانہ کردیا

خانپورمہر:جرگہ نے پسندکی شادی کرنیوالےجوڑے کو سیاہ کار قراردیکر10 لاکھ جرمانہ کردیا
July 24, 2017

خانپور مہر(92نیوز)خانپورمہر میں پسند کی شادی جرم بن گئی با اثر وڈیروں نے  ارشاد چاچڑ اور فاطمہ کو جرگے میں سیاہ کار  قرار دے کر دس لاکھ جرمانہ عائد کر دیا۔جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں جوڑے کے قتل کا فتویٰ بھی دے دیا ۔

تفصیلات کےمطابق کراچی کی عدالت میں شادی کرنے پر گاؤں اللہ بخش چاچڑ کے وڈیروں خیرمحمد کلادی اور صاحب شیخ نے جرگہ بلا کر ارشاد چاچڑ اور فاطمہ شیخ کو سیاہ کاری قراردیدیا  اور شادی کرنے والے غریب  جوڑے کو دس لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا اور یہ فتویٰ بھی صادر کر دیا کہ جرمانہ ادا نہ کرنے پر جوڑے کو قبیلے کے سامنے قتل کر دیا جائے۔  میاں بیوی  کا کہنا ہے کہ وہ  خوف کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں ،دوسری طرف پولیس بھی با اثر وڈیروں کے سامنے بے بس ہے، ارشاد کے والد کو  مبینہ طور پر گرفتار کر کے غائب کر دیا گیا ہے۔