خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے ، مریم اورنگزیب
لاہور ( 92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب ! خالی برتن صرف شور مچا سکتا ہے ۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ کی حکومت کھڑی کب ہوئی تھی جو کوئی گرائے گا، چور چور ،ڈاکو ڈاکو کا چورن نہیں بک رہا ، لوگوں کو روٹی ، روزگار اور گھر چاہئے ۔
ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن کا کہنا تھا کہ جس کپتان کے پاس کرائے کی ٹیم ہو ، نہ کوئی وژن نہ کوئی پالیسی اور نہ ہی پلاننگ ہو وہ صرف شور مچا سکتا ہے ۔