Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خالصتان کی چنگاری دوبارہ سلگنے پر بھارت گھٹیا حرکتوں  پر اتر آیا

خالصتان کی چنگاری دوبارہ سلگنے پر بھارت گھٹیا حرکتوں  پر اتر آیا
July 27, 2015
نئی دہلی(92نیوز)خالصتان تحریک کے دوبارہ زندہ ہونے پر بھارت بے چین ہو کر گھٹیا حرکتوں پر اتر آیا،بھارتی ایجنسیوں نے خالصتان تحریک کے ساتھ پاکستان کا تعلق جوڑ کر بدنام کرنے کی نئی سازش رچالی۔ گورداسپور میں حملے کا ڈرامہ رچا کر سکھ تحریک اور پاکستان دونوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے حال ہی میں لندن میں ہونے والے خالصتان کے حق مظاہروں سے بے چین ہو کر خالصتان تحریک اور پاکستان کے خلاف گھٹیا سازش رچائی اور اپنے ہی شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو قتل کرکے الزام پاکستان اور سکھ علیحدگی پسندوں پر ڈال دیا۔ سکھ علیحدگی پسند نہ صرف ایک بار پھر منظم ہو رہے ہیں بلکہ وہ کشمیری مسلمانوں کے حق میں بھی آواز بلند کر رہے ہیں۔ سکھ علیحدگی پسندوں نے حال ہی میں لندن میں خالصتان کے حق میں مظاہرے کئےجن میں خالصہ خالصتان کا، کشمیر پاکستان کا کے نعرے بھی لگےیہ نعرے سکھ علیحدگی پسندوں نے بھارتی مظالم کے خلاف لگائے لیکن بھارت انہیں پاکستان کی سازش قرار دینے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔