Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خالصتان تحریک دوبارہ زور پکڑنے لگی،سوشل میڈٰیا پر بھی آج کا دن لیبریٹ خالصتان کے نام رہا

خالصتان تحریک دوبارہ زور پکڑنے لگی،سوشل میڈٰیا پر بھی آج کا دن لیبریٹ خالصتان کے نام رہا
July 12, 2015
لاہور(92نیوز)دنیا بھر میں خالصتان تحریک دوبارہ سے زور پکڑ رہی ہے، مظاہروں کے پیش نظرسوشل میڈیا پر بھی  آج کا دن لیبریٹ  خالصتان کے نام رہا۔ سکھوں کی آزادی کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئےپاکستانی بھی پیش پیش رہے۔ تفصیلات کے مطابق سکھ کمیونٹی دنیا بھر میں اپنے حق میں آواز بلند کر رہی ہے انیس سو چوراسی سے بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرتی اس تحریک نےبھارتی جمہوریت کا پول خالصتان کو آزاد کرو کا نعرہ بلند کر کے کھولا ہے۔ ورلڈ وائلڈ ٹوئٹر ٹرینڈ کا حصہ بننےوالے ایشو پر لوگوں نے یہاں تک اظہار رائے کیا کہ اسکاٹ لینڈ کی طرح  سکھ کمیونٹی کو بھی ریفرنڈم کا حق دینا چاہئیے،تحریک میں شامل شرکا نے خالصتان کی کرنسی پاسپورٹ اور ائیر لائن کی تصاویر تک پوسٹ کیں۔ پاکستان میں بھی ٹویٹر ٹاپ ٹرینڈ ،لیبریٹ خالصتان رہا۔ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ، خالصتان تحریک میں مارے جانے والے  لیبریشن فورس  اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے رہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر لوگوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو سکھ کمیونٹی کے ساتھ کی گئیں ناانصافیوں کا ازالہ کرنا چاہئے،کسی نے کہا کہ بھارت کو بلوچستان میں جعلی آزادی کی تحریک تو نظر آتی ہے مگر دنیا بھر میں آزاد  خالصتان کی تحریک پر بھارتی آنکھیں بند ہیں۔