Saturday, July 27, 2024

خالد لطیف نے اینٹی کرپشن کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم پر دوبارہ عدم اعتماد کردیا

خالد لطیف نے اینٹی کرپشن کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم پر دوبارہ عدم اعتماد کردیا
April 30, 2017
  لاہور(92نیوز)سپاٹ فکسنگ کیس کے ملزم کرکٹر خالد لطیف نے پی سی بی  اینٹی کرپشن کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم پر دوبارہ عدم اعتماد کر دیا بورڈ کو لکھے گئے خط میں خالد لطیف کا کہنا ہے کہ وہ دو مئی کو کرنل اعظم کے بغیر سماعت میں پیش ہوں گے۔ تفصیلات کےمطابق پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس کے ملزم خالد لطیف کو مزید معلومات کے لیے ڈیمانڈآف نوٹس دے کر گزشتہ ہفتے مزید بیانات کے لیے طلب کیا تھا، مگر خالد لطیف نے عدم اعتماد کرتے ہوئے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا،،ویجلینس اینڈ سیکورٹی یونٹ نے انہیں 2 مئی کو پیشی کے لیے نوٹس جاری کیا ہے جس کے جواب میں خالد لطیف نے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے ان کی جانب سے پی سی بی کو لکھے گئے خط میں کرنل ریٹائرٖڈ اعظم پر دوبارہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ حقائق کو توڑ مروڑ کر کیس بنا کر جانبداری کے مرتکب ہو رہے ہیں لہذا وہ ان کے سامنے پیش نہیں ہونا چاہتے۔ خالد لطیف کے مطابق وہ دو مئی کے یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے انہوں نے کہا کہ اگر سماعت میں کرنل ریٹائرڈ محمد اعظم شامل ہوئے تو وہ اپنا احتجاج بھی ریکارڈ کروائیں گے۔ خالد لطیف کے وکیل بیرسٹر بدر عالم کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی اینٹی کرپشن ٹربیونل اور اینٹی کرپیش کرپشن کوڈ کے خلاف 3 یا 4 مئی کو انٹر کورٹ اپیل دائر کر کے لاہور ہائیکورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیں گے۔