خالد لانگو اور سلیم شاہ کے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

کوئٹہ(92نیوز)بلوچستان میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق مشیر خزانہ خالد لانگو اور ایڈمینسٹریٹر میونسپل کمیٹی خالق اباد سلیم شاہ کے ریمانڈ میں مزید 14 14 روز کی توسیع کر دی گئی خالد لانگو آج کس روپ میں عدالت میں پیش ہوئے۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان میگا کرپشن کیس میں نیب کے زیر حراست سابق مشیر خزانہ خالد لانگو جب بھی پیشی پر عدالت آتے ہیں ان کے انداز ہی نرالے ہوتے ہیں کبھی اپنے لباس سے بلوچی روایات کی عکاسی کی تو کبھی کاو بوائے بنے عدالت میں حاضری دی اج تو انکا انداز انتہائی منفرد تھا ، سر پر پاک فوج کی کیپ پہنے عدالت میں داخل ہوئے جس کی پیشانی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بھی موجود تھا ۔ خالد لانگو کو احتساب عدالت میں نیب کی جانب سے ریمانڈ مکمل ہونے سے تین روز قبل ہی پیش کیا گیا انھوں نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ تفتیشی افسر سے ہی تفتیش کروائی جائے تحقیقات کے دوران ان سے کئی دیگر لوگوں نے بھی تفتیش کی جس سے وہ مطمعین نہیں ۔ عدالت نے جن لوگوں سے ملاقات کی اجازت دی سب سے ملاقات کروائی گئی ۔ تفتیشی افسر نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش خالد لانگو نے 7 مزید اکاونٹ کا بتایا ہے جبکہ سو اسکیم بھی زیر تفتیش ہیں ،خالد لانگو نے عدالت سے باہر اپنے کارکنوں سے ملنے کی اجاز ت بھی مانگی ،، نیب کی درخواست پر خالد لانگو کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی گئی۔ ایڈمینسٹریٹر سلیم شاہ بھی عدالت میں پیش ہوئے انھیں بھی 14 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ۔ خالد لانگو عدالت سے باہر نکلے تو کارکنوں کی بڑی تعداد باہر موجود تھی جن کے نعروں کا جواب خالد لانگو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلا کر دیا ۔