خالد قریشی سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کے صدر منتخب

سیالکوٹ (92 نیوز) سیالکوٹ ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں خالد قریشی 710 ووٹ لے کر صدر منتخب ہوگئے۔صدر اور جنرل سیکرٹری بار کی کامیابی پر حامی وکلا نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے ۔
پنجاب بھر کی طرح سیالکوٹ میں بھی ڈسٹرکٹ بار ایسوس ایشن کے الیکشن ہوئے،جہاں بار ممبران کی سہولت اور الیکشن کے نظام کوشفاف رکھتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی بائیومیٹرک کا استعمال کیا گیا۔
الیکٹورل ووٹنگ کے عمل کے ذریعےڈسٹرکٹ بار کے 1871 بارممبران میں سے 1100 ووٹوں کو بائیومیٹرک نظام پر منتقل کر دیا گیا، کُل 1400 ممبران نے ووٹ کاسٹ کیا۔
خالد قریشی صدر اور سید ارتضیٰ بخاری جنرل سیکرٹری کی سیٹ کامیاب قرار پائے،کامیاب امیدواروں نے بار کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا۔