Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خاتون کا پرس چھیننے والے ڈاکو کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی

خاتون کا پرس چھیننے والے ڈاکو کی فائرنگ سے کانسٹیبل زخمی
December 19, 2015
لاہور(92نیوز)خاتون سے پرس چھین کر فرار ہونے والے ڈاکوؤں نے تعاقب کرنے پر پولیس پر فائر کھول دیا فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن کی کریم مارکیٹ میں دو ڈاکوخاتون سے پرس چھین کر آئے اور تھانہ مسلم ٹاؤن کی حدود میں پنجاب یونیورسٹی کے قریب کھیتوں میں بیٹھ کر پیسے بانٹنے لگے پولیس نے شک گزرنے پر ان کی طرف بڑھنا شروع کیا تو وہ بھاگ نکلے۔ تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل سلطان شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ پولیس کے مطابق متعدد مشکوک افراد کو حراست میں  لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے جلد ہی ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔