Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خاتون ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کے قتل کے الزام میں ٹک ٹاکرسویرا گرفتار

خاتون ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کے قتل کے الزام میں ٹک ٹاکرسویرا گرفتار
February 18, 2021

کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گارڈن میں خاتون ٹک ٹاکر مسکان سمیت چار افراد کےقتل کی گتھیاں سلجنے لگیں۔ پولیس نے قتل کےالزام میں ایک اور خاتون ٹک ٹاکر سویرا کو گرفتار کر لیا۔

سویرا پاک کالونی کی رہائشی ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق قتل کی وارت سے پہلے سویرا اور مسکان کی کسی بات پر لڑائی ہوئی تھی۔ سویرا نے ہی فون کر کے ملزم رحمان کو بلایا اور مسکان کی لوکیشن بتائی۔ ملزم عبدالرحمان بھی دوسروں کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے پر مسکان سے ناراض تھا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم عبدالرحمان اور اس کے ساتھیوں نے فائرنگ کرکے مسکان اور اس کے ساتھیوں کو قتل کیا۔ واردات کے بعد سے ملزم عبدالرحمان کی روپوش ہے۔ اس کی گرفتاری کے لئے اب تک کی جانے والی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم جلد ہی قانون کی گرفت میں ہو گا۔