Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

خاتون اول کا لاہور میں مصروف دن ، اولڈ ایج ہوم بھی گئیں

خاتون اول کا لاہور میں مصروف دن ، اولڈ ایج ہوم بھی گئیں
September 23, 2018
لاہور ( 92 نیوز) خاتون اول بشریٰ بی بی لاہور میں بےسہارا افراد اور لاوارث بچیوں سے ملنے پہنچ گئیں۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے لاہور میں سماجی سرگرمیاں جاری رکھیں، خاتون اول بشری بی بی بےسہارا  اور بزرگ افراد سے ملنے اولڈ ایج ہوم پہنچیں۔ رہنما تحریک انصاف فرح خان بھی ان کے ساتھ تھیں۔خاتون اول لاوارث بچیوں سے ملنے کاشانہ سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ  بھی پہنچیں۔ کاشانہ ویلفیئر کی ڈپٹی ڈائریکٹر خوشنود جمیل نے خاتون اول کا استقبال کیا، انہوں نے کچھ وقت بےسہارا بچیوں کے ساتھ گزارا۔