Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

خاتون اول کا فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ ، بچوں اور خواتین کے مسائل سنے

خاتون اول کا فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ ، بچوں اور خواتین کے مسائل سنے
November 11, 2018
لاہور  ( 92 نیوز) خاتون اول بشریٰ عمران نے فاؤنٹین ہاؤس لاہور کا دورہ کیا، انہوں نے بچوں اور خواتین سے ملاقات کی  اور ان کے مسائل دریافت کئے ۔ خواتین اور بچوں نے خاتون اول کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ عمران فاؤنٹین ہاؤس میں رہائش پذیر بچوں اور خواتین سے ملاقات کرنے پہنچیں تو ان کے ساتھ فرخ خان بھی موجود تھیں، بشریٰ عمران جب بھی لاہور کا دورہ کرتی ہیں تو اُن کی صرف یہ ہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ بےسہارا عورتوں اور بچوں کے ساتھ وقت گزاریں۔ فرح خان اور بشریٰ عمران نے فاونٹین ہاؤس کی انتظامیہ کو ادارے کی بہتری کے لئے تعاون کا بھی کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مستحق اور بےسہارا افراد سے مل کر دلی سکون ملتا ہے۔