اسلام آباد(92نیوز)خاتون اول بیگم کلثوم نوازنےپاکستان تھیلیسیمیا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا اففتاح کیا۔
تھیلیسیمیا سینٹر پاکستان بیت المال کے تعاون سے کام کرے گا یہ سنٹر وزیر اعظم کے حکم پر قائم کیا گیا ہے ۔
جہاں مستحق اور غریب مریضوں کو مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی ،بیگم کلثوم نواز نے سنٹر کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عام لوگوں کوصحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔
انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ آگے آئیں اور غریب لوگوں کی بھرپور مدد کریں تاکہ معاشرے میں احساس محرومی کم ہو سکے۔
بیگم کلثوم نواز کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا والدین سے منتقل ہونے والی جان لیوا بیماری ہے مگر بہتر علاج کی سہولیات سے اس پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
کلثوم نوازنےپاکستان تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ بھی کیا اور تھیلیسیمیا کے مریضوں سے انکی خیریت دریافت کی ۔