Sunday, September 15, 2024

حیرت ہے شہبازشریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا ہی احساس نہیں، چودھری نثار

حیرت ہے شہبازشریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا ہی احساس نہیں، چودھری نثار
May 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بچہ کہنے پر ۔سابق وزیر داخلہ چودھری نثار شہبازشریف پر برہم ہو گئے اور اپنی پارٹی صدر کو کھری کھری سنا دیں۔ چودھری نثار نے شہبازشریف کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں ہے ۔ چودھری نثار نے  شہبازشریف کے بیان کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے جواب دیا کہ۔ بچپنا وہ عمل ہے جو انکی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے۔شہباز شریف بطور پارٹی صدر اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے۔ سابق وزیر داخلہ نے شہبازشریف کو مشورہ دیا کہ۔وہ  تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے پارٹی کو گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکالنے کیلئے اپنی توانائیاں صرف کریں۔