Friday, September 20, 2024

حیران کن انکشاف‘ آسکر شو کو صرف تین کروڑ چالیس لاکھ امریکیوں نے دیکھا

حیران کن انکشاف‘ آسکر شو کو صرف تین کروڑ چالیس لاکھ امریکیوں نے دیکھا
March 1, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) دنیائے فلم کی سب سے بڑی تقریب آسکر کے بارے میں حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے۔ آسکر کو گھر بیٹھے صرف چونتیس ملین امریکیوں نے دیکھا جو آٹھ سالوں بعد سامعین کی سب سے کم ترین تعداد ہے۔ تفصیلات کے مطابق براڈ کاسٹر ”اے بی سی“کا کہنا ہے کہ آسکر شو اس سال کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والے شو رہا تاہم قومی سطح پر جاری ہونے والے ڈیٹا کے مطابق2016ءکے آسکر میلے کو دیکھنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اس سال آسکر کی رنگا رنگ تقریب کو گھر بیٹھے چونتیس ملین امریکیوں نے دیکھا۔ اس سے قبل ایسی صورتحال 2008ءمیں دیکھنے میں آئی تھی جب آسکر کی تقریب کو صرف بتیس ملین امریکیوں نے دیکھا تھا۔