Tuesday, September 17, 2024

حیدر عباس رضوی کی وطن واپسی کے فوراً بعد دبئی روانگی نے سوالات اٹھا دیئے

حیدر عباس رضوی کی وطن واپسی کے فوراً بعد دبئی روانگی نے سوالات اٹھا دیئے
June 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیوایم کےسینئر رہنما حیدر عباس رضوی کی کینیڈا سے وطن واپسی اور پھر روانگی  پراسرار بن گئی،حیدر عباس رضوی  کراچی ائیرپورٹ   سے براہ ست بہادر آباد مرکز کیوں گئے ، ان کے  اہلخانہ سے بہادر آباد آفس میں ملاقات کیوں  کرائی گئی،انہوں نے ایک رات کہاں قیام کیا ، سنجیدہ حلقوں میں چہ مگیوئیاں ہونے لگیں ۔ ایم کیو ایم کے سینئررہنما حیدرعباس رضوی بدھ کی رات  کینیڈا سے  کراچی پہنچے  اور ائیرپورٹ سے براہ ست  بہادر آباد  مرکز  گئے ۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ  حیدر عباس رضوی نے  گرفتاری کے خوف سے  اپنی رہائش گاہ کے بجائے گلشن اقبال میں عامر خان کے قریبی عزیز کے گھر رات بھر قیام کیا   ۔ ترجمان ایم کیوایم  کے مطابق حیدر عباس  رضوی  اپنی  والدہ کی عیادت کے لئے وطن واپس آئے تھے  ، اور انھوں ایم کیوایم کے عارضی مرکز   بہادر  آباد میں ہی اپنی والدہ سے ملاقات کی ، انہوں نے  الیکشن میں حصہ لینے کے لئے اپنے کاغذات  پر ستخط  بھی  کیے ہیں۔