Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حیدر آباد میں کچرا کنڈی میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

حیدر آباد میں کچرا کنڈی میں دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق
January 29, 2018

حیدر آباد ( 92 نیوز ) حیدر آباد کےعلاقے قاسم آباد میں دھماکے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ دھماکا مین روڈ پر رکھی ہوئی کچرا ٹرالی کے اندر ہوا ۔  

حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد  میں کچرا کنڈی میں پڑا بم دھماکے سے پھٹ گیا  اور کچرا چننے والا بچایو بھیل جان کی بازی ہار گیا ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ،رینجرز اور بم ڈسپوزیل اسکواڈ موقع پر  پہنچ گیا  ۔

ایس ایس پی حیدرآباد پیر محمد شاہ نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا  کہ بظاہر لگتا ہے کہ کوئی دھماکا خیز مواد یا ہینڈ گرنیڈ کچرا کنڈی میں پھینکا گیا تھا جو کچرا چننے والے شخص کے ہاتھ لگانے سے پھٹ گیا۔

پیر محمد شاہ کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ آنے کے بعد دھماکے کی  نوعیت کا تعین کیا جاسکے گا ۔  دوسری جانب ہلاک ہونے والے شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہے ۔