Saturday, November 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حیدر آباد ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں بدنظمی ، انٹرویو منسوخ

حیدر آباد ، لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں بدنظمی ، انٹرویو منسوخ
January 21, 2018

حیدر آباد ( 92 نیوز ) حیدرآباد میں لیاقت میڈیکل یونیورسٹی ہسپتال میں خالی آسامیوں پر انٹرویو بدنظمی کا شکار ہوگئے ۔  150 آسامیوں پر انٹرویو دینے کے لیے 20 ہزار سے زائد امیدوار پہنچ گئے۔ بدنظمی ہونے پر انٹرویو منسوخ کردیئے گئے۔

ترجمان لیاقت میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق  ہزاروں کی تعداد میں امیدواروں کے  پہنچنے پر ہسپتال کی او پی ڈی میں بدنظمی اور دھکم پیل شروع ہو گئی اور انٹرویو کے لیے آئے امیدوار اسپتال کی چھت پر چڑھ گئے۔

صورتحال پر قابو پانے کے لئے پولیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا اور انٹرویو منسوخ کر دیے گئے ۔

 ترجمان کے مطابق  آئندہ انٹرویو نیاز اسٹیڈیم میں لئے جائیں گے اور نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔