Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حیدر آباد ، ضلعی انتظامیہ کی غفت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ

حیدر آباد ، ضلعی انتظامیہ کی غفت سے واٹر فلٹریشن پلانٹ ناکارہ
January 31, 2019
حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد 10 سال قبل ضلعی حکومت کے دور میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لئے  مختلف علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے گئے جو ضلعی انتظامیہ کی لاپرواہی کی وجہ سے ناکارہ ہوگئے ہیں اور شہری پینے کے صاف پانی سے محروم ہوچکے ہیں۔ 2009 میں وفاقی حکومت نے غیر ملکی فنڈنگ سے ضلعی حکومت کے دور میں حیدرآباد کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ لگائے تھے۔ ضلعی حکومت کے ختم ہونے کے بعد کسی بھی متعلقہ ادارے نے ان فلٹر پلانٹس کی دیکھ بھال نہیں کی اور اب یہ پلانٹس بند ہوچکے ہیں۔ حیدرآباد میں 50 فلٹر پلانٹس لگائے گئے تھے، ایک پلانٹ پر 15 لاکھ روپے اخراجات آئے، پلانٹس چلانے کے لئے بجلی کا علیحدہ انتظام کیا گیا اور ملازمین بھی رکھے گئے لیکن فنڈز کی کمی کا جواز پیش کرکے اس عوامی منصوبے کو بھی تباہ کردیا گیا۔ فلٹریشن پلانٹس میں لگا قیمتی سامان اور نلکے بھی چوری ہوچکے ہیں جبکہ اکثر پلانٹس کچرا کنڈیاں بن گئے ہیں۔ حکومتوں کی جانب سے  کروڑوں روپے خرچ کر کے واٹر فلٹریشن پلانٹ ، سرکاری ڈسپنسریوں سمیت مختلف منصوبوں کا افتتاح تو کیا جاتا ہے مگر ان منصوبوں کو مستقل طور پر جاری رکھنے کے لئے  کوئی انتظامات نہیں کئے جاتے ۔ منصوبے مستقل طور پر  جاری  نہ رہنے کے باعث  عمارتوں اور مشینری پر  خرچے جانے والے عوام کے کروڑوں روپے  ضائع جاتے ہیں ۔