Thursday, September 29, 2022

حیدر آباد، ہلال احمر سوسائٹی کے تحت چلنے والا امراض قلب اسپتال کھول دیا گیا

حیدر آباد، ہلال احمر سوسائٹی کے تحت چلنے والا امراض قلب اسپتال کھول دیا گیا

 حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد میں  ایک ماہ سے بندہلال احمر سوسائٹی کے تحت چلنے والا امراض قلب کا اسپتال کھل گیا  ۔ 92 نیوز نے اسپتال کی بندش کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کی رپورٹ نشر کی تو اسپتال کو ایک مرتبہ پھر کھول دیا گیا۔

لطیف آباد یونٹ نمبر 2 میں واقع ہلال احمر انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی حیدرآباد میں امراض قلب کا ایک بڑا اسپتال ہے جو کورونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ ایک ماہ سے بند تھا، 92 نیوز نے اسپتال کی بندش کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کو اجاگر کیا تو ہلال احمر انتظامیہ نے اسپتال کو دوبارہ کھول دیا۔

امراض قلب کا اسپتال دوبارہ کھلنے کا ڈاکٹرز اور شہریوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال کی بندش سے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایمر جنسی اور او پی ڈی نے اپنا کام شروع کردیا ہے بہت جلد اینجیوپلاسٹی اور اینجیو گرافی سمیت سی سی یو وارڈز بھی کھول دیئے جائیں گے۔