Thursday, September 29, 2022

حیدر آباد ، گھر سے میاں بیوی اور 5 بچوں کی لاشیں برآمد

حیدر آباد ، گھر سے میاں بیوی اور 5 بچوں کی لاشیں برآمد
حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد میں اندوہناک واقعہ سامنے آیا ہےجہاں گھر سے 7 لاشیں ملی ہیں ، مرنے والوں میں میاں ، بیوی اور پانچ بچے شامل  ہیں ۔ واقعہ ٹنڈوجام کے نواحی علاقے حق نواز جونیجو میں پیش آیا ، پولیس کے مطابق  لاشیں دو دن پرانی ہیں ،تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آسکیں گے ۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی،4 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ، پولیس کے مطابق جاں بحق میاں بیوی کی اشرف حیات جونیجو اور  شہناز کے نام سے شناخت ہے ، بچوں میں جواد، علیزا، نشا ، لاریب اور فائزہ شامل ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم شیخ نے کہا کہ  جسم پر بظاہر کسی قسم کے  تشدد کے  نشانات نہیں ملے ، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے،زہر خورانی کے امکان کو بھی رد نہیں کیا جاسکتا۔ [caption id="attachment_214460" align="alignnone" width="500"]ڈی آئی جی  حیدر آباد ڈی آئی جی حیدر آباد[/caption] ڈی آئی جی حیدر آباد نے کہا کہ کراچی سے فرانزک  ماہرین کی ٹیم طلب کی گئی ہے ، مزید تفتیش پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد کی جائے گی۔ ڈی آئی جی نعیم شیخ کا کہنا تھا کہ ہر پہلو سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ، گھر کے اندر کسی کے زبردستی داخل ہونے کے شواہد نہیں ملے،  متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں سے بھی معلومات حاصل کی ہیں۔