Monday, September 26, 2022

حیدر آباد کے شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم

حیدر آباد کے شہری صاف پانی کی سہولت سے محروم
حیدر آباد ( 92 نیوز) محکمہ واسا حیدر آباد کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی میں ناکام ہوگیا، شہر کے بیشتر علاقوں میں مضر صحت پانی فراہم کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے شہری مشکلات سے دوچار ہیں۔ حیدر آباد  کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی محکمہ واسا کی ذمہ داری ہے لیکن واسا  عوام کو صاف پانی کی فراہمی میں ناکام ہوچکا ہے، شہر کے بیشتر علاقوں میں جو پانی فراہم کیا جارہا ہے وہ پینے کے قابل نہیں ہے۔ آلودہ پانی کی فراہمی سے شہری مشکلات سے دوچار ہیں اور دیگر علاقوں سے پانی بھر کر لانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ حیدرآباد کے شہریوں کو صاف پانی کی عدم فراہمی محکمہ واسا کی ناقص کارکردگی اور افسران کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔