Wednesday, February 8, 2023

حیدر آباد کے شہری بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سڑکوں پر آگئے

حیدر آباد کے شہری بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سڑکوں پر آگئے
حیدر آباد (92 نیوز) حیدر آباد کے شہری بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کے خلاف سڑکوں پر آگئے ۔ رات گئے ٹائر نذر آتش کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔ حیدر آباد کے علاقے آفندی ٹاؤن میں چوہان کانٹے کےقریب بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شہریوں نے ٹائر نذر آتش کر کے روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا ۔ مظاہرین نے کہا کہ ٹرانسفارمر جل گیا جس کی حیسکو انتظامیہ کی جانب سے مرمت نہیں کی جارہی ۔ مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ حیسکو عملہ ٹرانسفارمرٹھیک کرنے کے بجائے رشوت طلب کر رہا ہے جبکہ بجلی کی عدم فراہمی سے سحر و افطار میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔