Wednesday, November 30, 2022

حیدر آباد ، بجلی چوروں نے حیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا ، دو اہلکار زخمی ‏

حیدر آباد ،  بجلی چوروں نے حیسکو ٹیم پر حملہ کر دیا ، دو اہلکار زخمی ‏

حیدر آباد ( 92 نیوز) حیدر آباد میں لطیف آباد نمبر 4 کے علاقے میں بجلی چوروں  کے خلاف آپریشن کے دوران حیسکو ٹیم پر حملہ کردیا گیا۔

حیسکو ٹیم حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 4  بجلی کے غیر قانونی کنکشنز کاٹنے کے لئے پہنچی تو وہاں موجود افراد نے حیسکو ٹیم پر حملہ کردیا، حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار سلیم اور شجاع الدین شدید زخمی ہوگئے،جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کیا گیا۔

 تھانہ حسین آباد میں 4 نامزد ملزموں سمیت 50 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ڈی او حیسکو امید علی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما صنم تالپور کی سربراہی میں حیسکو ٹیم پر حملہ کیا گیا۔