Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حیدرآباد: یوم شہدا پر ہنگامہ آرائی، ایم کیو ایم لندن کے 13کارکن گرفتار

حیدرآباد: یوم شہدا پر ہنگامہ آرائی، ایم کیو ایم لندن کے 13کارکن گرفتار
December 10, 2016

حیدرآباد (92نیوز) حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے ’’سیاسی قلعے‘‘ پر چڑھائی لندن والوں کو مہنگی پڑ گئی۔ یوم شہدا کے موقع پر پکا قلعہ پر ہنگامہ آرائی، ایم کیو ایم لندن کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج، پچیس کارکن نامزد، تین سو سے زائد نامعلوم بھی شامل، تیرہ کارکن گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ایم کیو ایم لندن کےارکان کے خلاف کریک ڈاوٴن کیا گیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران تیرہ کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ حیدرآباد میں فورٹ تھانے کی پولیس نے ایم کیو ایم لندن کے کارکنوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کر لیا۔

مقدمے میں بیس کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ تین سو کارکنوں کو نامعلوم ظاہر کیا گیا ہے۔ مقدمے کے اندراج کے بعد پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 13 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کےمطابق گرفتار کارکنوں کو سی آئی اے سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔