Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حیدرآباد : گتہ فیکٹری کے ٹینک میں صفائی کے دوران 3 مزدور جاں بحق

حیدرآباد : گتہ فیکٹری کے ٹینک میں صفائی کے دوران 3 مزدور جاں بحق
December 24, 2016

 حیدرآباد(92نیوز)حیدرآباد میں گتہ فیکٹری کے پانی کے ٹینک میں صفائی کے دوران 3 مزدور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے،ہلاک ہونے والوں میں 2 سگے بھائی شامل ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سائٹ ایریا حیدرآباد میں واقع گتہ فیکٹری میں پانی کے ٹینک کی صفائی کے دوران 3 مزدور دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے،ایک عینی شاہد مزدور کے مطابق پہلے 2 مزدور پانی کے ٹینک میں صفائی کے لئے اترنے کے بعد دم گھٹنے کے باعث بے ہوش ہوئے تو تیسرا مزدور انہیں بچانے کے لئے ٹینک میں اترا تو وہ بھی باہر نہیں نکل سکا تینوں مزدور دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے،واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقعہ پہنچ گئیں اور لاشیں نکالنے کے لئے کوششیں شروع کردیں ۔ واضح رہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 2 سگے بھائی اللہ رکھا اور ولی محمد شامل ہیں۔