Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حیدرآباد : پی ایس پی کی جانب سے دوروزہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد

حیدرآباد : پی ایس پی کی جانب سے دوروزہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد
December 20, 2016

 

حیدرآباد(92نیوز)پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے پکا قلعہ گراؤنڈ حیدرآباد میں 2 روزہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے لوک فنکاروں نے بھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کےمطابق 23 دسمبر کو ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے پکا قلعہ گراؤنڈ میں 2 روزہ فیملی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، فیسٹیول میں مختلف اسٹالز جہاں خواتین کی توجہ کا مرکز بنے رہے وہیں لوک فنکاروں نے مشہور گیتوں پر اپنی عمدہ پرفارمنس سے شرکاء سے خوب داد وصول کی۔ پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23 دسمبر کو پکا قلعہ گراؤنڈ میں ہونے والا جلسہ سندھ کی سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔