Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حیدرآباد : ایم کیو ایم کے کمیٹی چیئرمین سمیت 100سے زائد افراد کمال سے جاملے

حیدرآباد : ایم کیو ایم کے کمیٹی چیئرمین سمیت 100سے زائد افراد کمال سے جاملے
April 2, 2016
حیدرآباد(92نیوز)حیدرآباد میں مصطفی کمال کی پریس کانفرنس کے دوران ایم کیو ایم کے یونین کمیٹی کے چیئرمین سمیت سو سے زائد سابق عہدیداروں اور کارکنوں نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ مصطفی کمال کا کہنا ہے پچھلے تیس سال سے نفرتوں کے بیج بوئے گئے، الطاف حسین کا چیپٹر کلوز ہوگیا،انہیں مسخرے سے زیادہ اہمیت نہ دی جائے۔ تفصیلات کےمطابق مصطفی کمال   ایم کیوایم کےلئےڈراؤناخواب   بن گئےہیں ایک طرف متحدہ  قائدان کےنشانےپرہیں تودوسری جانب ان کی  جماعت میں  دراڑیں بھی  ڈالتےجارہےہیں حیدرآبادمیں  مصطفی کمال کےدورےکےدوران ایم کیو ایم  یونین کمیٹی کے چیئرمین سمیت سو سے زائد سابق عہدیداراورکارکن پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔