Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حیدرآباد: ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم، علاقے میں کشیدگی

حیدرآباد: ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم، علاقے میں کشیدگی
May 13, 2016
حیدرآباد (نائنٹی ٹو نیوز) حیدرآباد میں بھائی خان چاڑی پر ایم کیو ایم اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہو گیا جس کےبعد علاقےمیں شدید ہوائی فائرنگ ہوئی۔ تصادم میں ایم کیو ایم کے دو کارکن زخمی ہو گئے۔ نامعلوم افراد نے ایم کیو ایم کے زونل آفس میں توڑ پھوڑ کی اور گل شاہ بخاری میں ایم کیو ایم کے یونٹ آفس کو آگ لگا دی۔ صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا۔ ایم کے ایم کے ترجمان کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں نے ان کے دفتر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور یونٹ آفس کو آگ لگا دی جس سے دفتر میں موجود فرنیچر اور ریکارڈ جل گیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں نے رکن سندھ اسمبلی راشد خلجی سمیت کارکنوں کو زدوکوب بھی کیا۔ دوسری طرف ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنوں نے بھائی خان چوک پر لگے انیس قائم خانی اور مصطفیٰ کمال کے پوسٹر پھاڑ دیئے۔ اس سے قبل حالی روڈ پر انیس قائم خانی کی رہائشگاہ کے قریب پتھراؤ سے پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکن بھی زخمی ہوئے۔ حالت کشیدہ ہونے پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی رات گئے کمال ہاؤس حیدرآباد پہنچ گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔