Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی غائب

حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں بارش، موسم خوشگوار، بجلی غائب
July 27, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ سمیت سندھ کے کئی شہروں میں رات بھر وقفے وقفے سے بارش جاری رہی جبکہ کراچی کے کئی علاقوں میں بارش نے موسم تو خوشگوار بنا دیا مگر بجلی غائب ہو گئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کئی علاقوں میں تین بجے بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا مگر شہر کے متعدد علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی۔ بہادرآباد، طارق روڈ، صفورہ، جمشید روڈ، گارڈن، سولجر بازار اندھیرے میں ڈوب گئے۔ کے الیکٹرک کے مطابق فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوئی، بحالی کا کام جاری ہے۔ دوسری جانب سندھ کے شہروں حیدرآباد، لاڑکانہ، دادو، ٹھٹھہ، بدین اور خیرپور ناتھن شاہ میں بارش کا سلسلہ رات بھر وقفے وقفے سے جاری رہا جس کے باعث سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا اور نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جبکہ بارش کے باعث بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جو کئی گھنٹوں بعد بھی بحال نہ ہو سکی۔