Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حیدرآباد،اپنی چھ سالہ بیٹی کو قتل کرنیوالی ملزمہ عدالت پیش

حیدرآباد،اپنی چھ سالہ بیٹی کو قتل کرنیوالی ملزمہ عدالت پیش
September 30, 2018
حیدرآباد ( 92 نیوز ) حیدرآباد میں اپنی 6 سالہ معصوم بیٹی کو قتل کرنے والی ماں ملزمہ شگفتہ کو پولیس نے عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ملزمہ کو 3 روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر 10 میں اپنی 6 سالہ  بیٹی ارمش کو قتل کرنے والی اس کی ماں شگفتہ کو پولیس نے اسپیشل سول جج کی عدالت میں پیش کیا ۔ ملزمہ نے اپنی بیٹی کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ شوہر تشدد کرتا تھا اور سسرال والے اس کی بات سننے کو تیار نہیں تھے، وہ اپنی بچی کے ساتھ خودکشی کرنا چاہتی تھی ۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ بچی کے قتل میں شوہر کے گھر والے بھی ذمہ دار ہیں، شوہر طلاق دینے کے بجائے خلع لینے کے لئے دباؤ ڈالتا تھا اور بچی بھی اپنے پاس رکھنا چاہتا تھا۔ عدالت نے ملزمہ کو 3 روزہ تفتیشی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔  واضح رہے کہ ملزمہ نے اپنی 6 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد لاش پلاسٹگ بیگ میں ڈال کر پھینک دی تھی۔