Wednesday, September 28, 2022

حیدر آباد میں فالج کا شکار منظور رحمانی مسیحا کا منتظر

حیدر آباد  میں فالج کا شکار منظور رحمانی مسیحا کا منتظر
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد کے گنجان آباد علاقے گجراتی محلے کا رہائشی 38 سالہ منظور رحمانی گذشتہ 5 سال سے فالج کے مرض میں مبتلا ہے، کسمپرسی کا شکار اہلیہ اپنے شوہر کا علاج کرانے سے قاصر ہے۔ حیدرآباد کے گجراتی محلے کا رہائشی 38 سالہ منظور رحمانی جو 5 سال قبل دماغ کا فالج ہونے کی وجہ سے معذوری کی زندگی گزار رہا ہے، پے درپے فالج کے حملوں نے منظور رحمانی سے بولنے کی صلاحیت بھی چھین لی ہے۔ منظور رحمانی کی اہلیہ شکیلہ بی بی کا کہنا ہے کہ شوہر کے علاج پر وہ اپنی تمام جمع پونجی خرچ کرچکی ہے لیکن پھر بھی کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ شکیلہ بی بی اپنے شوہر کے علاج کے لئے کسی مسیحا کی منتظر ہے، شکیلہ بی بی کا کہنا ہے کہ شوہر کا علاج کرایا جائے تاکہ وہ دوبارہ صحت مند زندگی گزار سکے۔