Sunday, September 25, 2022

حیدرآباد ، چھ سالہ ارمش کی قاتل اس کی ماں نکلی

حیدرآباد ، چھ سالہ ارمش کی قاتل اس کی ماں نکلی
حیدر آباد ( 92 نیوز ) گھریلو جھگڑے نے ایک اور ننھی جان لے لی، حیدر آباد میں بد بخت ماں نے اپنے ہاتھوں سے  اپنی گود اجاڑ لی، چھ سالہ ارمش کی قاتل اس کی ماں نکلی۔ ایس ایس پی حیدر آباد عدیل چانڈیو کا کہنا ہے ارمش کو اس کی ماں شگفتہ نے قتل کیا،ملزمہ نے بچی کو سیرپ پلایا پھر ناک دبا کر سانسیں روک دیں، بچی کی ماں گھریلو جھگڑوں سے تنگ تھی ۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمہ شگفتہ نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وہ گھریلو جھگڑوں سے پریشان تھی، شوہر کے ساتھ آئے روز جھگڑے ہوتے رہتے تھے اور نوبت طلاق تک پہنچ گئی تھی۔ ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزمہ بچی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرنا چاہتی تھی جس میں وہ ناکام رہی، بچی کی لاش پھینکنے والی برقع پوش خاتون بھی ملزمہ شگفتہ تھی۔