Tuesday, September 17, 2024

حیدرآباد چوڑی سازی کی صنعت کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت

حیدرآباد چوڑی سازی کی صنعت کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت
June 3, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) سندھ کا دوسرا بڑا شہر حیدرآباد چوڑی سازی کی صنعت کے حوالے سے دنیا بھر میں پاکستان کی شناخت ہے۔ عید کے موقع پر مانگ میں اضافے کے باعث حیدرآباد میں چوڑی سازی کا کام اپنے عروج پر پہنچ گیا ۔ حیدرآباد چوڑی سازی کی صنعت کے حوالے سے دنیا بھر میں اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے، عید پر چوڑیوں کی مانگ پوری کرنے کے لئے حیدرآباد کے کارخانوں میں دن رات چوڑی تیار کی جارہی ہیں۔ چوڑیوں پر خوبصورت نقش و نگار بنانے سے قبل کانچ کو بھٹیوں میں پگھلا کر چوڑیوں کی شکل میں ڈھالا جاتا ہے اور کئی مراحل سے گزرنے کے بعد چوڑی تیار ہوتی ہے۔ ملک بھر میں عید کے آرڈرز پورے کرنے کے لئے حیدرآباد کے کارخانوں میں چوڑی سازی کا کام شب و روز جاری ہے۔