Saturday, July 27, 2024

حیدرآباد ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں ریٹرننگ افسران کے پاس جمع

حیدرآباد ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں ریٹرننگ افسران کے پاس جمع
July 29, 2018
حیدر آباد (92 نیوز)  حیدرآباد میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر ہارنے والے امیدواروں نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواستیں ریٹرننگ افسران کے پاس جمع کرا دی ۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح حیدرآباد میں بھی انتخابی نتائج پر اعتراضات سامنے آئے ہیں۔ این اے 226، 227 اور پی ایس 67 سے ہارنے والے پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی اور جے یو پی نورانی کے امیدواروں نے انتخابات میں شدید بد نظمی اور نتائج میں ردوبدل کرنے کے الزامات عائد کرتے ہوئۓ متعلقہ ریٹرننگ افسران کے پاس ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے کی درخواستیں جمع کرا دی ہیں۔ ریجنل الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کسی بھی امیدوار کی جانب سے انہیں دھاندلی یا بدنظمی کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، امیدواروں کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے فیصلے کا اختیار ریٹرننگ افسران کے پاس ہے۔