حیدرآباد، ن لیگ سنگھ کونسل ورکرز اجلاس کے فیصلوں کیخلاف کارکنوں کا احتجاج

حیدرآباد ( 92 نیوز) حیدرآبادمیں ن لیگ سندھ کونسل ورکرز اجلاس کے فیصلوں کے خلاف کارکنوں نے احتجاج کر دیا ۔
کارکنوں نے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی گاڑی روک لی اور اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ۔
کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے تھے اور ساتھ میں ووٹ کے ساتھ ورکرز کو بھی عزت دو کے نعرے لگائے ۔