Sunday, October 2, 2022

حیدرآباد میں کسٹم انٹیلی جنس کے گوداموں میں چھاپے ، اسمگل شدہ چھالیہ برآمد

حیدرآباد میں کسٹم انٹیلی جنس کے گوداموں میں چھاپے ، اسمگل شدہ چھالیہ برآمد
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں کسٹم انٹیلی جنس نے مختلف گوداموں میں چھاپے مار کر 56 میٹرک ٹن سے زائد اسمگل شدہ چھالیہ پکڑ لیا۔ کسٹم ترجمان کا کہنا ہے 48 ہزار 500 ٹن بھارتی گٹکا، ایک ہزار 500 ٹن تمباکو ، غیر ملکی سگریٹ کے 10 کارٹن  بھی برآمد کر لیئے۔ پکڑے گئے سامان کی مالیت 15 کروڑ روپے سے زائد ہے۔ برآمد سامان ڈائریکٹریٹ کی چھاپہ مار ٹیم نے تحویل میں لے لیا۔ نامعلوم مفرور ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔