Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

حیدرآباد میں ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ، اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کردئیے گئے

حیدرآباد میں ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ، اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کردئیے گئے
June 21, 2019
 حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں مکی شاہ کے قریب ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا۔ اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال کر دئیے گئے۔ حادثے میں جاں بحق اسسٹنٹ ڈرائیور یاسر کی میت آبائی گاؤں مانسہرہ روانہ کر دی  گئی۔ متوفی کے بھائی کہتے ہیں ریلوے حکام نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ حکومت بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لے۔ بیوہ کو ریلوے میں نوکری دی جائے۔ گزشتہ روز جناح ایکسپریس ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے جا ٹکرائی۔ حادثے میں تین افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مرنے والوں میں ٹرین کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور بھی شامل ہیں۔ وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا تحقیقات کی جارہی ہیں کہ یہ حادثہ ہے یا غفلت ہے ۔ انہوں نے کہا ریلوے حکام سے مسلسل رابطے میں ہوں، غلطی ڈرائیور کی ہے، اسے سگنل دیکھنا چاہئے تھا۔