Sunday, October 2, 2022

حیدرآباد میں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، 70 ٹیمیں شریک

حیدرآباد میں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، 70 ٹیمیں شریک
حیدرآباد (92 نیوز) حیدرآباد میں آل پاکستان شوٹنگ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر سے آئی ہوئی ٹیموں نے شاندارکھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے میں جگہ بنائی۔ آل پاکستان ڈاکٹر جاوید اقبال جونیجو شوٹنگ بال ٹورنامنٹ حیدرآباد میں جاری ہے، ٹورنامنٹ میں ملک بھر کی 70 ٹیمیں شریک ہیں، دوسرے روز لاہور، ساہیوال، چکوال، سروری کلب، لاڑکانہ، جھنگ، پنو عاقل اور میرپورخاص سمیت دیگر 12 ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ منتظمین کے مطابق ٹورنامنٹ کے انعقاد کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور باصلاحیت نوجوانوں کو آگے لانا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ حکومت شوٹنگ بال کے کھیل کی بھی سرپرستی کرے تاکہ وہ بھی بین الاقوامی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔